لاہور(نامہ نگار)اراکین قومی و پنجاب اسمبلی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد میں ایم این اے شائستہ پرویز ملک،ایم این اے کرن ڈار اور ایم پی اے کنول لیاقت شامل تھیں۔ایس ایس پی رفعت بخاری اور آپریشن کمانڈر محمد شفیق احمد نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔وفد نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن،15پینک بٹن اور سی ایم پنجاب فری وائی فائی پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے شاندار انیشٹیوز پر ان کو مبارکباد دیتے ہیں۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی ورکنگ دیکھ کر جو جذبات اور احساسات یہاں نظر آئے وہ خاتون چیف منسٹر ہی کرسکتی ہے۔پنجاب بھر میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی انفارمیشن پہنچائینگے۔ خواتین خود کو محفوظ سمجھیں کیونکہ سیف سٹی میں ان کی حفاظت کیلئے بہت قابل ٹیم موجود ہے۔
ارکان قومی ‘صوبائی اسمبلی کا دورہ سیف سٹیز اتھارٹی‘حکام کی بریفنگ
May 22, 2024