لاہور(لیڈی رپورٹر ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے ای روزگار سنٹر میں نئے سیشن کیلئے داخلوں کا آغاز کردیا گیا۔کم از کم 12 سالہ تعلی والی طالبات جو پنجاب کا ڈومیسائل رکھتی ہوں، قومی شناختی کارڈ بنا ہو اور عمر 35 سال سے زائد نہ ہو درخواست دینے کی اہل ہیں۔ پروگرام میں پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز سے ٹریننگ کی سہولت ہوگی اسکے علاوہ کری ایٹو ڈیزائن، ٹیکنیکل اور کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ کے شعبہ جات کے بارے میں آگاہی دی جائیگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے اب تک 40 ہزار سے زائد طالبات اور خواتین تربیت مکمل کر کے برسر روز گار ہیں۔