ملک میں آخری تاجر کی رجسٹریشن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:نعیم میر 

لاہور(کامرس رپورٹر )چیف کوآرڈیینٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن کی مہم کو کامیاب بنانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں تاجر تنظیموں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا۔نعیم میر نے بتایااب تک 14ہزار کے قریب تاجر رجسٹرڈ ہوچکے۔ملک بھر میں آخری تاجر کی رجسٹریشن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ تاجروں سے ٹیکس وصولی کا طریقہ کار ہماری مشاورت سے طے ہوگا اور تمام تاجر تنظیموں کو مشاورت میں شامل کرینگے۔ ریجنل آفسز میں تاجر دوست سکیم کے دفاتر و سہولت سنٹر بنادیئے گئے ۔ اجلاس میں ایف بی آر حکام کیساتھ مکمل تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مارکیٹوں کے صدور تاجر دوست سکیم میں رجسٹرڈ ہونے کا سرکلر جاری کریں۔

ای پیپر دی نیشن