شہر لاہورکے گلی محلوں کے مسائل مرحلہ وار حل کیے جائیں گے: ذیشان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران لاہور بحالی پلان کی تیاری پر غور کیا گیا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہائوسنگ کیپٹن (ر) اسداللہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، کمشنر زید بن مقصود اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے شرکت کی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہر کے نظرانداز شدہ علاقوں کی بحالی کا جامع پروگرام بنایا  ہے۔لاہور  کے گلی محلوں کے مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جائیگا ، ٹوٹی گلیوں اور سیوریج کی تعمیر و مرمت کا کام پہلے کیا جائیگا۔ ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ ماسٹر پلان کی تیاری   سکیموں میںکی ڈپلی کیشن سے گریز کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن