لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ہدایت پر سیکرٹری صحت علی جان خان نے گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹرز اور مریض کے لواحقین کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔تحقیقاتی کمیٹی اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی میں پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر سردار الفرید ظفر، پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر زوہرہ خانم، ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز ڈاکٹر محمد عمر اسحاق اور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن شامل ہیں۔