پنجاب ہائر ایجوکیشن کی دوسری 2روزہ وائس چانسلرزسوک ایجوکیشن کانفرنس

May 22, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر) مقامی ہوٹل میں پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن  اور سنٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کے اشتراک سے دوروزہ دوسری  وائس چانسلرز سوک  ایجوکیشن کانفرنس  میں پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کے 30وائس  چانسلرز شریک ہوئے۔ چیئر مین ڈاکٹر شاہد منیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیااور کانفرنس کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کیلئے ڈگری کا اجرا سوشل فیلڈ ورک سے مشروط کرنے کی سفارش کرینگے۔ جامعات میں گروہ سازی کی حوصلہ شکنی ،سپورٹس کلچرکو فروغ دیا جائیگا۔اقلیتی طلبہ کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیاجائیگا۔منشیات اور ہراسمنٹ پر زیر و ٹالرنس پالیسی اپنائی جائیگی۔   جھوٹی خبروں سے جامعات کا تقدس اور وقار مجروح کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔کانفرنس کے پہلے روز کے مقررین میںڈاکٹر نظام الدین سابق چیئرمین پی ایچ ای سی ،ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ ڈاکٹر رخسانہ ضیا، یاسر پیرزادہ، ڈاکٹر یعقوب بنگش،مس بیلہ رضا اورڈاکٹر آصف منیرشامل تھے۔ دوسرے روز سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع مہمان خصوصی ہو نگے۔

مزیدخبریں