میؤہسپتال میںکارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے جارہے: خواجہ سلمان رفیق

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میؤ ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کا تفصیلی دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے میؤ ہسپتال میں کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے کی خوشخبری سنا دی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی آئی سی پروفیسر فرقد عالمگیر، سی ای او میؤ ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، سی او او میؤ ہسپتال پروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر آف کارڈیک سرجری پروفیسر عرفان عظمت اللہ خواجہ، پروفیسر آف کارڈیالوجی پروفیسر عمران، ڈاکٹر ندیم الٰہی و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔صوبائی وزیرنے کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ میںفراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔  خواجہ سلمان رفیق نے کہا میؤ ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے جا رہے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں ایچ آر کو مکمل کرینگے۔ ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں بستروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میںجلد اعلیٰ سطح کا اجلاس بلائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...