کراچی (کامرس رپورٹر) بحریہ ٹائون کراچی اور ون لنک کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت بحریہ ٹائون کراچی کے رہائشی اب پاکستان کے ہر کونے سے اپنے بلوں کی ادائیگی با آسانی کرسکیں گے۔ بحریہ ٹائون کراچی کے سینئر جنرل منیجر بریگیڈیئر(ر) خالد محمود اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اکائونٹس کامران فیاض جبکہ ون لنک کی جانب سے نجیب آگرہ والا کی سربراہی میں دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والے اس تقریب میں بحریہ ٹائون کراچی کے جی ایم فنانس یعقوب اعوان اور جی ایم آئی سی ٹی محمد آصف بھی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے۔ بریگیڈیئر(ر) خالد محمود احمد کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹائون کراچی کی مینجمنٹ اپنے رہائشیوں کو بہترین سہولیت پہنچانے کیلئے کوشاں رہتی ہے۔ یہ اقدام دونوں اداروں کے کامیاب اشتراک کا نتیجہ ہے۔ہیڈ آف اکائونٹس بحریہ ٹائون کامران فیاض نیبتایابحریہ ٹائون کراچی پورٹل کے ون لنک نیٹ ورک سے جڑنے سے جس طرح باقی یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی ممکن ہے ویسے ہی رہائشی اب بحریہ ٹائون کراچی سے وابستہ بل بھی باآسانی ادا کرسکیں گے۔
بحریہ ٹائون کراچی اور ون لنک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
May 22, 2024