جدہ (نوائے وقت رپورٹ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سعودی کابینہ نے وزیر توانائی کو پاکستان کے ساتھ توانائی شعبے میں معاہدے پر دستخط کی ذمہ داری تفویض کر دی۔ انسداد دہشت گردی کیلئے سعودی پبلک پراسیکیوشن اور پاکستانی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی منظوری بھی دی گئی۔ دریں اثناء شہزادہ محمد بن سلمان نے عوام کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق تسلی دی ہے اور شاہ سلمان کی خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سعودی کابینہ، پاکستان کیساتھ توانائی، انسداد دہشت گردی، انٹیلی جنس معاہدوں کی منظوری
May 22, 2024