اسلام آباد میں دو انڈر پاس، سگنل فری کوریڈور بنے گا، محسن نقوی

اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے دو انڈر پاس تعمیر ہوں گے اور سگنل فری کوریڈور بنے گا۔ان میں سے ایک انڈرپاس سرینا اور دوسرا سرینگر ہائی وے پر بنے گا۔ اسلام آباد میں ٹریفک کے  بڑھتے ہوئے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انڈر پاسز کے حوالے سیایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے انڈر پاس کی اونچائی زیادہ سے زیادہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو اس ضمن میں ٹاسک سونپ دیا۔ اجلاس میں نیسپاک حکام نیانڈر پاسز پراجیکٹ کا ابتدائی ڈائزین بھی پیش کیا ، اس حوالے سے نیسپاک کے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو پراجیکٹ کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے انڈر پاسز  منصوبے کو کم سے کم مدت  میں مکمل کرنے کی ہدایت  دی ۔ 

ای پیپر دی نیشن