نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلاء کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اترپردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن کمشن آف انڈیا میں مسلمانوں سے متعلق نفرت آمیز بیان دینے پر شکایت درج کرائی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے یہ بیانات ماڈل کوڈ کنڈکٹ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951ء اور تعزیرات ہند کے کئی سیکشنز کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اب کوئی بھی یو پی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا، مساجد نے اپنے مائیک ہٹا لئے ہیں۔ آئندہ پانچ برسوں میں لوگ مساجد کی اذانوں کو بھول جائیں گے۔