لندن (عارف چودھری) وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ و وزیر مملکت برائے ترقی و افریقہ امور، اینڈریو مچل سے لندن میں ملاقات کی۔ پاکستان کے ہائی کمشنر، ڈاکٹر محمد فیصل بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پاکستان اور برطانیہ کی حکومتوں کے مابین اور برٹش کونسل کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ خالد مقبول صدیقی نے اینڈریو مچل کو وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اعلان کردہ تعلیمی ایمرجنسی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم کی قیادت میں پاکستانی وفد لندن میں ایجوکیشن ورلڈ فورم 2024ء میں شرکت کر رہا ہے۔
خالد مقبول کی برطانوی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
May 22, 2024