گوجرانوالہ میں شہری کی 43 کنال اراضی قبرستان کو الاٹ، ہائیکورٹ کا حکم امتناعی 

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گوجرانوالہ میں شہری کی 43کنال اراضی قبرستان کو الاٹ کرنے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا، عدالت نے فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ  منگلا ڈیم متاثرہ ہونے پر 43 کنال اراضی الاٹ کی گئی ،2017 میں لاہور ہائیکورٹ نے اراضی درخواست گزار کے نام انتقال کرنے کا حکم دیا  تھا۔ 2020ء میں عملدرآمد ہوا، اب لیگی ایم پی اے نواز چوہان نے اراضی قبرستان کیلئے الاٹ کرا دی۔ حالانکہ اراضی درخواست گزار کے نام ہونے پر کسی دوسرے کو منتقل نہیں کی جا سکتی ہے،استدعا ہے کہ عدالت اراضی قبرستان کو الاٹ کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن