لاہور (نامہ نگار) جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی پارٹی وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ لاہور میں قائم مقام ایرانی قونصل جنرل علی اصغر مغاری سے ایرانی صدر سید ابرہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات درج کیے۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی انقلابی راہنما تھے۔ دریں اثناء مقامی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کا صدر کارکنوں کے مشورے اور اتفاق سے سامنے لائیں گے، تنظیموں کو یونین کونسل کی سطح تک منظم اور سرگرم کریں گے۔ حاجی عزیز الرحمن چن ،ڈسٹرکٹ ون کے صدر زاہد ذوالفقار اور ڈسٹرکٹ تھری کے صدر چودھری عاطف رفیق، میاں ایوب، میاں جلیل الرحمن، میاں عتیق الرحمن، رحمن عزیز چن، احسن رضوی، میاں اشرف، احمد حسن جندیکا، میر شکیل چنی، میاں رمضان، آفتاب لیل، نسیم صابر، اور دیگر بھی موجود تھے۔
ابراہیم رئیسی انقلابی رہنما تھے: حسن مرتضیٰ، ایرانی قونصلیٹ میں تعزیت
May 22, 2024