لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے انتخابی عذرداریوں پر سماعت کیلئے اضافی الیکشن ٹربیونلز کے قیام کی درخواست پر سماعت وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 23مئی جواب طلب کرلیا،عدالت نے اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت کر دی۔