فیروزوالہ‘گوجرہ ( نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت) فیروزوالہ لاہور روڈ کی آبادی دھیرمیںگھریلو حالات سے دل برداشتہ ہوکر نوجوان فیضان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔جواں سالہ خاتون عائشہ بی بی نے گھریلو حالات سے پریشان ہو کر نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔سردار کالونی گوجرہ کے عبدالرحمن نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی گولیاںنگل لیں جس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیر ہو گئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔