لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے کی اہلیہ سمیت متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے کی نقدی، زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگرسامان لوٹ لیا ہے۔مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اکبر نوانی کی اہلیہ اور بیٹے سے 4 ڈاکو 73لاکھ کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرارہو گئے۔ایم پی اے اکبر نوانی کی اہلیہ نفیسہ سعیدسے 29تولے زیورات اور 44ہزارچھین لئے گئے۔ڈاکوئوں نے نواب ٹاون میں امجد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے5 لاکھ ‘اقبال ٹاؤن میں آفاق کے گھر سے 4 لاکھ‘شیرا کوٹ میں رضا کے گھر سے 3 لاکھ ، زیورات، موبائل فون ودیگر سامان، گرین ٹاؤن میں ساجد کی فیملی سے ڈھائی لاکھ جبکہ جوہر ٹاؤن میں عبید کی فیملی سے 2 لاکھ ‘زیورات اورموبائل فون،شاہدرہ میں لیاقت کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ ‘ موبائل فون،بادامی باغ میں مقصود کی دکان سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون، گلبرگ میں ناصر سے ایک لاکھ‘لیاقت آباد میں عابدہ سے 50 ہزار‘ موبائل فون،نولکھا میں وحید سے 20 ہزار‘موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے جوہر ٹاون اور ڈیفنس دو کاریں،موہلنوال سے رکشہ جبکہ مصری شاہ،مصطفی آباد،ہنجروال، شاہدرہ ٹاون،شیرا کوٹ اور کوٹ لکھپت کے علاقوں سے6 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔
متعدد وارداتیں‘ لیگی ایم پی اے اکبر نوانی کی اہلیہ سے 29تولہ سونا چھین لیاگیا
May 22, 2024