نوڈیرو (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا اور ذوالفقار علی بھٹو‘ شہید بے نظیر بھٹو کی قبروں پر حاضری دی۔ انہوں نے قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کو دوبارہ پی پی کا گڑھ بنایا جائے گا۔ جھوٹی خبر پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے۔ اصل صحافی کو ہتک عزت بل پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا، کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ کسی پر جھوٹا الزام لگائے۔ پنجاب اور سندھ کے بارڈرز پر ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے۔ ڈاکوؤں کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ سے بھی بات کروں گا۔ ججز کی تقرری میرٹ پر ہونی چاہئے اس میں کوئی بھی دو رائے نہیں۔