پاکستان میں بیٹیاں بوڑھی ہو رہی ہیں‘ حکومت نکاح کو سستا‘ آسان بنائے: اختر ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ 35لاکھ لڑکیاں جہیز کی وجہ سے شادی کی منتظر بوڑھی ہو رہی ہیں۔ حکومت نکاح کو سستا اور آسان ترین بنانے کیلئے قانون سازی کرے۔ انہوں نے حکومت پاکستان، تمام ارکان قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ سیاست سیاست چھوڑ کر معاشرے کی بہتری کیلئے اسمبلی سے بل پیش کر کے پاس کروایا جائے جس میں شادی کی فضول رسومات مہندی، مایو، ڈھولکی وغیرہ پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور شادی میں ون ڈش کے ساتھ ساتھ صرف50مہمانوں تک کی شرط بھی عائد ہونی چاہئے جبکہ جہیز لینے اور دینے پر والدین سمیت دولہا دلہن کو پابند سلاسل کرنے کے احکامات شامل ہوں۔

ای پیپر دی نیشن