اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس میں رواں مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دے دی گئی ،جی ڈی پی ،صنعتی اور خدمات شعبے کی شرح نمو کے اہداف حاصل نہ ہوسکے ،جی ڈی پی کی شرح نمو آئی ایم ایف کی پیشن گوئی سے ذیادہ رہی،تاہم مقررہ ہدف سے کم رہی ،رواں مالی سال زرعی شعبے کی ترقی ہدف سے زیادہ رہی ،رواں مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو 2.38 فیصد رہی جبکہ معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر تھا،رواں مالی سال کے لیے زرعی شعبے کی گروتھ 6.25 فیصد منظورکی گئی رواں مالی سال کے لیے زرعی شعبے کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا،رواں مالی سال کے لیے صنعتی اورخدمات شعبے کی گروتھ 1.21 فیصدرہی ،رواں مالی سال صنعتی ترقی 3.4 اورخدمات شعبے کا ہدف 3.6 فیصد مقرر تھا ،نیشنل اکاونٹس کمیٹی نے مالی سال-22 2021کے لیے جی ڈی پی گروتھ کی حتمی منظوری دی ،اتحادی حکومت کے آخری مالی سال کی معاشی شرح نمو منفی 0.21 فیصد رہی ، این اے سی نے مالی سال-23 2022۔ کے لیے نظرثانی معاشی شرح نمو کی منظوری دیزرعی شعبہ میں بڑی فصلوں کی پیداوار 11 فیصد سے زائد رہی،گندم کی پیداوار 28.16 ملین میٹرک ٹن سے بڑھ کر 31.44 ملین میٹرک ٹن رہی،کپاس کی پیداوار میں 108.22 فیصد اضافہ ہوا،کپاس کی پیداوار 4.91 ملین گانٹھوں سے بڑھ کر 10.22 ملین گانٹھیں رہیں،چاول کی پیداوار 7.32 ملین ٹن سے بڑھ کر 9.87 ملین ٹن رہی،رواں سال گنے اور مکئی کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی،رواں مالی سال کے دوران صنعتوں کی شرح نمو ایک اشاریہ دو ایک فیصد رہی، مائننگ کی سند کی شرائط گروتھ 4.85 فیصد رہی ، کروڈ ائل کی پیداوار میں 1.5 فیصد کوئلہ کی پیداوار میں 37.72 فیصد اور دیگر معدنیات کی پیداوار میں 7.57 پرسنٹ کی گروتھ ہوئی، مینوفیکچرنگ کے ایک سیکٹر میں معمولی ز.07 فیصد کی گروتھ نظر ائی، پیداوار منفی 3.43 پرسنٹ رہی ٹیکسٹائل کی پیداوار منفی 8.27، ٹوبیکو منفی 33.59 فیصد رہی، سروسز کے سیکٹر کی 1.2 پرسنٹ رہی ہول سیل اینڈ ریٹیل سیکٹر کی شرح گروتھ 0.32 فیصد رہی، ٹرانسپورٹ اور سٹوریج انڈسٹری کی شرح نمو پرسنٹ رہی ہے، افراط زر کی زیادہ شرح کی وجہ سے کمونیکیشن فائنانس اینڈ انشورنس پبلک ایڈمنسٹریشن سوشل سیکیورٹی انڈسٹریز کی شرع نمو منفی رہی،، تعلیم اور ہیومن ہیلتھ سیکٹر اور سماجی سیکٹر اور ورک انڈسٹریز کی گروتھ مثبت رہی ۔
نیشنل اکاونٹس کمیٹی میں رواں مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری
May 22, 2024