لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلام آباد میں ’’سیو غزہ کیمپ‘‘ کے دو افراد کی شہادت پر گرفتار ہونے والے ملزم اور اس کی گاڑی سانحہ کی پراسراریت کا پتہ دے رہی ہے۔ پولیس کی چاروں طرف موجودگی کے باوجود اتنی بڑی سنگین واردات کا ہونا اور پولیس کا کچھ نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے حکومت کی اب تک کی خاموشی کو بھی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شفاف تحقیقات کے ذریعے سانحہ کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔