سرائے مغل(نامہ نگار) سرائے مغل اور گردو نواح میں ٹھٹھی مائینر کی ٹیلوں پر کاشتکاروں کیلئے پانی خواب بن گیا۔با اثر افراد نے محکمہ انہار کے کرپٹ افسروں کی ملی بھگت سے نہروں سے پانی چوری کرنا روز کا معمول بنا لیا۔ درجنوں دیہات کی ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ۔کسان سراپا احتجاج بن گئے۔ راجباہ نیاز بیگ سے نکلنے والا ٹھٹھی مائنر کی ٹیلوں پر واقع دیہات جمبر کلاں ،ٹھٹھی اوتاڑ خانکے موڑ اور دیگر درجنوں دیہات کے ٹیلوں پر واقع کاشتکار پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ کسان بورڈ ضلع قصورکے رہنما چوہدری عبدالناصر،جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ ،چوہدری عبدالرحمان اور دیگرشہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ حکومت وقت کو سب سے پہلے نہری پانی کی چوری پر توجہ دینی چاہئے تاکہ کاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہونے سے بچ سکیں۔
سرائے مغل و نواح میں نہری پانی کی چوری معمول‘ کسان سراپا احتجاج
May 22, 2024