شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید علی قاسم گیلانی کوان کی شاندار فتح پر مبارکباد دیتے ہیں سید یوسف رضا گیلانی کی چھوڑی گئی اس نشست پر فتح یاب ہو کر سید علی قاسم گیلانی نے اپنی عوامی مقبولیت ثابت کی ہے گیلانی خاندان کی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپنی نہیں۔