پھول نگر (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان جلد ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے بھرپور تحریک چلائے گی، ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا بنیادی جز وہے اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملک کے سیاسی معاشی،معاشرتی،اقتصادی حالات خراب ہیں بین الاقوامی ایجنڈا کے تحت ملک کو قصداََمسائل کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مجلس شوریٰ و عاملہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔