شرقپورشریف ( نامہ نگار) سابق ممبر قومی اسمبلی و ضلع ناظم شیخوپورہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس کہ عالم اسلام ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ جلد دنیا کے مسلمانوں کو ان کا نعم البدل عطاء فرمائے۔ فلسطین اور غزہ کے پرامن شہریوں کے قتل عام کے خلاف اٹھنے والی ایک دبنگ آواز خاموش ہو گئی۔ شہید ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی تو اپنے رب کے حضور سرخرو ہو گئے مگر ہم سب روز محشر غزہ کے شہید بچوں بوڑھوں گھریلو پرامن عورتوں کے سوالوں کا کیسے جواب دیں گے۔ تمام عالم اسلام کے بزدل لیڈر غزہ کے قتل عام کے مجرم ہیں۔
عالم اسلام عظیم لیڈرابراہیم رئیسی سے محروم ہوگیا : جلیل احمد شرقپوری
May 22, 2024