شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انصاف لائیرزفورم اوورسیز پاکستانیز(یوکے ) کے رہنما چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے جھوٹے وعدوں کاجو راگ ا ٓلاپ رکھا تھااس پرعمل نہیں ہوا آ ج بھی ملک میں مہنگا ئی اور بیروز گاری کے باعث لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں دنیا میں کوئی مالیاتی سکینڈل کی لیکس سامنے آئے تو اس میں دہائیوں سے بر سر اقتدار دو جماعتوں سے وابستگی رکھنے والوں کے نام سامنے نہ آئیں یہ ممکن ہی نہیں۔