ہر طرف افراتفری کا عالم‘عوام مایوسی کا شکار ہیں : ڈاکٹر اسلم خان  

May 22, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ ملک میں ادارے مفلوج اور عوام مایوسی کا شکار ہیں ہر طرف افراتفری کا عالم ہے عوام کے حقوق کی بات کرنے والے سیاسی کارکنوں کو مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے بانی پی ٹی آئی و دیگر قائدین کے خلاف درج کئے گئے جھوٹے کیسز کو جان بوجھ کا التواکا شکار بنایاجارہا ہے وکلاء اور فیملی ممبروں کی گرفتار پارٹی رہنماؤں سے ملاقات پر پابندی ہے جبر کی جو سیاہ رات اب ملک پر چھائی ہے ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، بانی پی ٹی آئی صر ف پاکستان کی خاطر قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں وہ اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔

مزیدخبریں