شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹروقار علی خان نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں،ایل پی جی کی ری فلنگ کرنیوالوں غیر قانونی ویگن اڈوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کارروائیاں کی جا رہی ہے چند روز قبل گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا اوردرجنوں ویگنوں رکشوں سے ایل پی جی کے سلنڈر اتارنے کے ساتھ ساتھ ری فلنگ کرنے والے پوائنٹس کا خاتمہ بھی کیا گیا تھا انہوں نے بتایا کہ شہر میں روٹی اورنان سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت سلطان حمید راہی اور سیف الرحمن سیفی سے گفتگو کرتے بتایا کہ ضلع کی 5 تحصیلوں میں سموگ کی روک تھام اور فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔