گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان رومانیہ بزنس کونسل خواجہ فائق کلیم نے کہا ہے کہ پاکستان رومانیہ بزنس کونسل ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خصوصا تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ایف پی سی سی آئی ریجن آفس میں ہونیوالے پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کے پہلے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس خواجہ فائق کلیم کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں ممبران علی ریاض، شہروز رشید، خواجہ شارق کلیم،و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران علی رضا رضوی کو پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کا سینئر وائس چیئرمین، شہروز رشید کو وائس چیئرمین کو منتخب کیا گیا ۔اس موقع آئندہ سال کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ چیئرمین پاکستان رومانیہ بزنس کونسل خواجہ فائق کلیم نے کہا کہ گوجرانوالہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ گوجرانوالہ کی صنعتی شخصیت کو ایف پی سی سی آئی بین الاقوامی فورم کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔