قلعہ دیدار سنگھ:فیکٹریوں کے زہریلے دھوئیں سے شہریوں کا سانس لینا محال

May 22, 2024

قلعہ دیدار سنگھ(چوہدری حسیب پندھیر سے) نواحی علاقوں میں واقع بھٹہ خشت اور ہیگر کلاں چوک میں واقع قربان گتہ فیکٹری جن میں ربڑ،پرانے کپڑے، پرانے جوتے،ٹائر اور الکا سین تاریں دن اور رات کو جلائی جاتی ہیں جس وجہ سے چمنی سے نکلنے والا زہریلا دھواں شہری آبادی کی طرف جاتا ہے جو رہائشیوں کے علاوہ راہگیروں کیلئے پریشانی کا باعث بناہوا ہے، جبکہ ملحقہ درجنوں دیہاتوں سے سکول وکالجز کے طلباء اور طالبات کا گزرنا تک محال ہے، شہری زہریلے دھوئیں سے ہیباٹائٹس،سانس جیسی موذی امراض کا شکار بھی ہورہے ہیں،شہریوں کا’’نوائے وقت ‘‘سروے کے  دوران کہنا تھا کہ صحت کو برقرار رکھنے کیلئے صبح سیر کیلئے جاتے ہیں تو فیکٹری سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے صحت کے بجائے بیماریاں لے کر لوٹ آتے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ رات کو بھٹہ گشت اور فیکٹری کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے  تاکہ شہری صحت مند زندگی بسر کرسکیں۔

مزیدخبریں