گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ہو اجس میں 27دکانوں، کمرشل مارکیٹس، پلازے، بینک، بیوٹی پارلراورشوروم وغیرہ کے کیسز کی منظوری دے دی گئی ۔ 1پلازہ کیس پر 3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی اور 1کیس کی تازہ رپورٹس طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس تک کو موخر کردیا۔