پنڈی بھٹیاں: قبرستان کی جگہ کم پڑنے پر شہریوں کا ضلعی حکومت سے نئی جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ  

پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)قبرستان کیلئے جگہ فراہم کی جائے،مختلف تنظیموں کا مطالبہ انجمن شہریاں،انجمن غوثیہ،جماعت اہلسنت اور دیگر تنظیموں نے ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈی بھٹیاں کا واحد قبرستان ہے جو کہ صدیوں پُرانا ہے اب اس میں کہیں بھی قبروں کیلئے جگہ باقی نہ رہی ہے جبکہ پچاس ہزار کی کثیر آبادی کیلئے یہ قبرستان نہ صرف ناکافی ہے بلکہ اب جگہ بھی نہ ہے ڈی سی حافظ آباد اس کیلئے کوئی سرکاری جگہ مختص کریں تاکہ عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن