گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر آفس میں بیکری کی مصنوعات بلخصوص ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر حسین بٹ، ڈی او انڈسٹریز شفیق احمد ، ڈی ایف سی ، نمائندہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور شہرو ضلع بھر سے بیکری مالکان، ایسوسی ایشن کے نمائندے اور چین بیکریزکے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر محمد طار ق قریشی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا حالیہ دنوں میں گندم(آٹے، میدے)کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے ، میدے سے بننے والی اشیا جس میں روٹی ، نان وغیر ہ شامل ہیں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اور حکومتی ہدایات پر جاری نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا ہے۔ بیکریز مالکان بھی رضاکارانہ طور پر ڈبل روٹی، بسکٹس، رسک مٹھائیوں کی قیمتوں میں کمی کریں۔
گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر کا بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس
May 22, 2024