نوشہرورکاں(نامہ نگار)ٹی ایم اے کی طرف سے واٹر سپلائی بند رہنے لگی ، گرمی کی ستائی عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ،تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی ٹی ایم اے نوشہرورکاں نے واٹر سپلائی موٹرز کی بندش میں اضافہ کر دیا جس سے کھانا پکانے کے لئے گھریلو صارفین ،طلبہ،تاجراورشہری شدید پریشانی کا شکار ہوگئے گھنٹوں نل کھولنے پر چلو بھر پانی آ تا ہے۔جو نہ تو کھانا بنانے کے استعمال میں اور نہ ہی نہانے اور پینے کے استعمال آتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے ہیں اوپر سے ٹی ایم اے انتظامیہ نے پانی بھی بند کر دیا ہے۔اعلی حکام فوری نوٹس لیں اور پانی کی بندش کا خاتمہ یقینی بنائیں۔
نوشہرورکاں:واٹر سپلائی بند رہنے سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ
May 22, 2024