حافظ آبادچیمبرکے وفد کی ڈی پی اوسے ملاقات 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر وائس پریزیڈنٹ شفقت حسین تارر، رائس پریذیڈنٹ عبدالجبار رضاانصاری، ایگزیکٹو ممبر گل نواز تارڑ، ملک محمد شہباز پر مشتمل وفد نے گذشتہ روز ڈی پی او فیصل گلزار سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار نے وفد کو بتایا کہ پنجاب کے دیگر چیمبرز کی طرح حافظ آباد چیمبر ز سے ملاقات رجیم کے حکم پر ہورہی ہے جس کا واحد مقصد گورنمٹ اور تاجران کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے اور انکے مسائل کو حل کرنا ہے۔ڈی پی او نے مہنگائی کی صورت حال اور مہنگائی کے عملی خاتمہ کے ضمن میں بھی چیمبرز سے فیڈ بیک لیا۔جبکہ چیمبر ز نے روٹی اور نان کی قیمت میں حیرت انگیز کمی پر حکومت کی موجودہ شاندار پالیسوں کی تعریف کی سینئر وائس پریزیڈنٹ شفقت حسین تارڑ نے ہیڈ ساگر سے قادرآباد ہیڈ تک جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس چوکی بنانے کی تجویز دی جس کو ڈی پی او نے فوری منظورکرتے ہوئے کہا کہ چیمبرز حافظ آباد کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بلڈنگ  تعمیر کر دی جاے اور پولیس نفری ہم  لگا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن