ہیٹ ویو سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر انتظامیہ کی جانب سے آگاہی مہم جاری ہے۔ مری روڈ، شہر کی دوسری شاہراہوں اور بس اسٹینڈز پر عوام کے لیے سائے اور ٹھنڈے پانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔عوام کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند روز سے گرمی کی شدت کی وجہ سے ہیٹ ویو میں اضافہ ہو رہا ہے۔عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور خود کو ڈھانپ کر رکھیں۔ گرمی کی شدت کے اثرات سے بچاؤ کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے۔ہم سب احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے خود کو ہیٹ ویو کے اثرات سے بچا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن