راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈی جی سی اے اے کی ای کچہری منعقد ہوئی جس کی قیادت سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل (اے وی ایم تیمور اقبال نے کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی معاونت میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف ریگولیٹری ڈینی ڈائریکٹر جنرل ائرپورٹس کے ساتھ ساتھ مختلف ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹوریٹس کے اعلی اہلکار شامل تھے۔ آج کی ای کچیری کو کل تقریباً بیس شکایات اور تجاویز موصول ہوئیں۔ ان تجاویز میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صفائی کو بہتر بنانے ایئر لائنز اور صارفین کے درمیان بروقت معلومات کے نظام کو مضبوط بنانے اور پائلٹ کیڈنس کے پروگرام کو نافذ کرنے بارے گفتگو ہوئی۔ پائلٹ کیڈٹس کے پروگرام کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا گیا کہ نیشنل ایوی ایشن پالیسی پر پوری طرح عمل پیرا ہیں تاہم ایسے پروگراموں کے بارے میں فیصلہ کرنا بالآخر ایئر لائنز پر منحصر ہوتا ہے۔ شکایات میں باتھ روم میں ٹشوز غائب ہونے سے لے کر ایک ٹھیکیدار کی جانب سے ادائیگی میں تاخیر کی شکایت اور سامان غائب ہونے سے لے کر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب ٹریفک کی بھیڑ تک شامل تھیں۔ پولیس کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ میں وزیٹرز کو غیر قانونی ٹریفک چالان نکٹ جاری کرنے کے الزامات بھی لگائے گئے۔ شکایت کنندگان سے درخواست کی گئی اور انہیں مزید تفصیلات فراہم کرنے کی یاد دہانی کرائی گئی کیونکہ تفصیلات کے بغیر شکایات مسائل کو حل کرنے میں محدود مدد فراہم کرتی ہیں۔