اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی سے اسلام آباد میں 3D مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا. اسی طرح کٹنگ ایج ٹیکنالوجی کی مدد سے اسلام آباد تشہیری لینڈ سکیپ کو ایک نئی جدت دی جائے گی. اس منصوبے سے 3D کے ماڈرن طریقوں سے لوگوں کو تشہیری مواد کی طرف مبذول کروایا جائیگاتفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل اسکرینز مختلف ہائی ویز اور تجارتی مراکز میں نصب کی جائیں گی اور ڈیجیٹل اسکرینز کی تنصیب سے سی ڈی اے کی آمدن میں اضافہ ہوگا. یہ اسکرینز 3 سال کے لئے سالانہ کرایوں کی بنیادوں پر نصب کی جائیں گی.مزید برآں ایل ای ڈیز کی تنصیب سمیت دیگر اخراجات کی زمہ داری کنٹریکٹر کی ہوگی اور اسکرینز کی الاٹمنٹ نیلامی کے زریعے ہوگا. واضح رہے ڈیجیٹل اسکرینز کی تنصیب کے لئے کنٹریکٹ سب سے زیادہ موصول ہونے والی بولی کو ایوارڈ کیا جائے گا۔