اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما روف حسن، شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔ درخواست ایڈووکیٹ میاں داود نے دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ روف حسن شعیب شاہین نے بیانات میں عدلیہ کو بدنام اور تضحیک کی، روف حسن شعیب شاہین مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں، فیصل ووڈا مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کا عدالت نے نوٹس لیا،تحریک انصاف رہنما گذشتہ دو سال سے عدلیہ کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، روف حسن شعیب شاہین کو طلب کیا جائے،روف حسن شعیب شاہین کیخلاف آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
سپریم کورٹ میںروف حسن، شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
May 22, 2024