چیف کمشنر کی مارگلہ پہاڑیوں پر آگ بجھانے والے عملے کی حوصلہ افزائی

اسلام آباد: (وقائع نگار): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا نے مارگلہ پہاڑیوں پر آگ بجھانے والے عملے کی تاریخ میں پہلی بار حوصلہ افزائی کی اور انکو اپنے دفتر بلا کر خصوصی مہمان بنایا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ممبر ماحولیات سمیت سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی موجود تھے.چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا مارگلہ پہاڑیوں پر آگ بجھانے والے عملے کی نشتوں پر گئے، مصافحہ کیا اور شاباشی بھی دی. انہوں نے اسلام آباد میں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لینے والے عملے کے لئے وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اعزازیہ کا اعلان بھی کیا.

ای پیپر دی نیشن