ایف 14، 15 کے پلاٹس سمیت اسکیم ختم کرنے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

May 22, 2024

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ایف 14،ایف 15کے پلاٹس سمیت پوری اسکیم ختم کرنے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت نے قرار دیا فریقین تحریری معروضات جمع کرانا چاہیں تو تین ہفتوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ملازمین کا کوٹہ ختم کردیا تھا۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ہم اسلام ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہیں، سپریم کورٹ کا ایک عدالتی بنچ ہاو?سنگ سوسائٹی کے پبلک مقاصد کے استعمال کے حق میں فیصلہ دے چکا ہے، ہائیکورٹ نے اپنے سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کو ایک جگہ برقرار رکھا ساتھ ہی پوری اسکیم ہی اڑا دی، ہائیکورٹ کی ہدایت پر پہلے وفاقی کابینہ سے نظرثانی شدہ پالیسی منظور کی گئی، اگلی سماعت پر عدالت نے فیصلہ ہی محفوظ کر لیا،ہاوسنگ اسکیم سے عوامی پیسے کا نقصان نہیں ہوا ، ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس دیے بغیر فیصلہ دیا۔متاثرین کے وکیل ایڈووکیٹ حافظ احسان کھوکھر نے عدالت کو بتایا ہائیکورٹ نے وہ اختیار استعمال کیا جسکا اسے اختیار ہی حاصل نہیں تھا۔ایڈووکیٹ عذیر بھنڈاری نے دلائل میں کہا ہر کوئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف یے۔بعد ازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزیدخبریں