ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکریں،طبی ماہرین

May 22, 2024

راولپنڈی (محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ملک بھر کی طرح جڑواں شہر بھی گرمی کی شدید لپیٹ میں ہیں اس لئے شہریوں کو بہت احتیاط کی جرورت ہے، طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوری طورپر ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے، گزشتہ روز طبی ماہرین، ڈاکٹر شازیہ زیب، ڈاکٹر اختر محمود، ڈاکٹر سمیرا ستار، ڈاکٹر شاہدہ امتیاز اور ڈاکٹر اظہر نے کہا کہ شہری شدید گرمی کے اس موسم میں سایہ دار جگہوں پر رہیں، غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں،زیادہ دھوپ ہوتو باہر نکلنے سے پر ہیز کریں اور ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں، ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،چند روز سے گرمی کی شدت کی وجہ سے ہیٹ ویو میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لئے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور خود کو ڈھانپ کر رکھیں، گرمی کی شدت کے اثرات سے بچاؤ کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے،ہم سب احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے خود کو ہیٹ ویو کے اثرات سے بچا سکتے ہیں، دھوپ سے بچنے، باہر نکلتے وقت سر پر ٹوپی یا گیلا کپڑا رکھنے، پانی، مشروبات یا پھلوں کا جوس پیا جائے، گرمی کے باعث ہلکے اور نرم کپڑے پہننے، بازاری خوراک اورمشروبات سے اجتناب کیا جائے۔

مزیدخبریں