راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ضلع کچہر ی راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے چوری، ڈکیتی، قتل آوارہ گردی، قمار بازی، ارادہ ڈکیتی، شراب، چرس، افیون۔ جعلی چیک، قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے، سنگین نتائج کی دھمکیاں،نقب زنی اور راہ زنی کے مقدمات میں ملوث 12ملزمان کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوادیا،9ملزمان کو تفتیشی آفیسر کی استدعا پر جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کی تحویل میں دے دیا،16ملزمان کی طرف سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سماعت کیلئے منظور کر کے پولیس کو نوٹس جاری کر کے رپورٹ طلب کر لی جبکہ 8ملزمان کی طرف سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظورکر کے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے
مختلف مقدمات میں ملوث 12ملزمان کو اڈیالہ بھجوادیاگیا
May 22, 2024