ڈاکٹر نثار احمد ملک کی ڈپٹی کمشنر قرۃ العین ملک سے ملاقات،شیلڈ پیش کی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر نثار احمد ملک کی ڈپٹی کمشنر قرۃ  العین ملک سے ملاقات کی اور  انکی چکوال وتلہ گنگ کی عوام کیلئے بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ضلع چکوال وتلہ گنگ کو پنجاب بھر میں نمایاں مقام دلوانے پر ڈاکٹر نثار احمد ملک اور ڈاکٹر کوثر نثار ملک کی جانب سے ڈی سی قرۃ العین ملک کو شیلڈ پیش کی گئی۔ ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ چکوال کی مثالی کارکردگی ،پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر آنا اور تمام شعبہ جات کی بہترین کارکردگی ضلع بھر کیلئے اعزاز ہے ،ڈی سی صاحبہ آپکی انتھک محنت ،جذبہ انسانیت اور کاوشوں سے ضلع چکوال وتلہ گنگ کو یہ اعزاز ملا ۔ڈاکٹر کوثر نثار ملک نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قرۃ العین ملک ضلع بھر کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں جنکی حوصلہ افزائی کی بدولت خواتین کے معیار زندگی اور خود اعتمادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن