شیخ ارسلان کی رہائشگاہ پر سینیٹر ناصربٹ،سجاد خان اور چوہدری انعام ظفر کی ملاقات

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر شیخ ارسلان حفیظ کی رہائشگاہ پر سینیٹر ناصر محمود بٹ،سجاد خان اور چوہدری انعام ظفر کے درمیان طویل ملاقات ہوئی جس میں راولپنڈی شہر کے پارٹی امور اور شہر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی میٹنگ میں متفقہ طور پر پارٹی کو منظم اور دوبارہ میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا گڑھ بنانے پر مکمل اتفاق کیا گیا اور آئندہ تمام سیاسی اموراور پارٹی فیصلوں پر اکٹھے بیٹھ کر کام کرنے پراتفاق کیا گیا اس موقع پرسردار نذیر کشمیری،مرزا منصور بیگ اور ایم ہارون شیخ بھی موجود تھے ملاقات میں چوہدری انعام ظفر اور شیخ ارسلان حفیظ نے24مئی بروز جمعہ شام پانچ بجے سینیٹر ناصر محمود بٹ کے اعزاز میں باوقار ورکرز کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا جس کی صدارت سابق تحصیل ناظم سجاد خان کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن