راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان سنی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام قائد وبانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت کے سلسلے میں مصریال روڈپر منعقدہ عظیم الشان ’’امیرشہدائے اہلسنت کانفرنس‘‘ کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدرانجینئر نجم الثاقب قادری کاکہناتھاکہ شہید سلیم قادری کا مشن مرتے دم تک جاری رکھیں گے،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کھلی دہشتگردی اور مذاہب کے درمیان ٹکراؤ کی سازش ہے،مسلم حکمران مسئلہ فلسطین پر اْمت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں،پاکستان سنی تحریک غریبوں،کسانوں،مزدوروں اور تاجروں کے حقوق کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ڈویڑنل رہنما ڈاکٹر طیب رضاالمدنی کاکہناتھاکہ اسلام دشمن قوتیں فرقہ واریت کو فروغ دے کر ملک میں انتشاار پھیلانے کے درپے ہیں
سلیم قادری شہیدکا مشن مرتے دم تک جاری رکھیں گے، نجم الثاقب
May 22, 2024