اسلام آباد(صلاح الدین خان )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان (آگیگا)کے چیف کو آرڈ ینیٹر رحمان علی باجوہ نے سرکاری ملازمین و پنشنرز کو مالی سال 2024-2025 کے بجٹ میں حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کے لیئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق کے14 لاکھ ملازمین میں سے 11 لاکھ ملازمین کو 100 سے 150 فیصد زائد تنخواہیں دی جا رہی ہیں اسی طرز پر باقی 3 لاکھ محروم ملازمین کی تنخواہوں میں بھی سو سے ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔اصلاحات کے نام پر ملازمین وپنشنر کے خلاف دشمن پالیساں بند کی جائیں اگر اصلاحات ناگزیر ہوں تو ملازمین قیادت کی مشاورت سے کی جائیں بجٹ سے پہلے وفاقی و صوبائی قائدین اورملازمین پارلیمنٹ کے سامنے مطالبات کی منظوری تک پر امن احتجاج کریں گے ۔ دیگر یونینزعہدیداران آئیسکو کے صدر عاشق حسین خان، سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشاگروپ کے جنرل سیکریٹری عامر حسین ، پی ڈبلیو ڈی یونین کے سنیئر نائب صدر شوکت علی سلہری ، آل پاکستان پنشنرزکے صدر سیدمحمد معراج ، صدر سٹاف ویلفیر ایسوسی ایشن ملک ارشد ہزاروی نے ’’ نوائے وقت فورم ‘‘ میں مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین کے ہاوس رینٹ الاونس، میڈیکل الانس اور کنوینس الانس میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے یا پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کے مطابق بڑھائے جائیں۔ موجودہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ 2024-2025میں 100 سے 150فیصد اضافے کا اعلان کیا جائے۔مہنگائی کو مدنظر رکھتے ھوئے پنشنرز کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ متوقع پنشن اصلاحات اگر انتہائی ضروری ہو ں تو نئے بھرتی ہونے والے ملازمین پر01.07.2024 سے بھرتی ہونے والے ملازمین پر نئی اصلاحات عائد کی جائیں ۔ گریڈ 1تا 16 کے ملازمین کی جو حالیہ اپ گریڈیشن/ ون ٹائم ڈسپینشیشن اگلے گریڈز میں دی گئی اور مراعات پچھلے گریٹ کی دی گئی ۔ ان تمام ملازمین کو اگلے گریڈ کی ہی مراعات دی جائیں۔