ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونا افسوسناک ہے،حاجی ظفر اقبال

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونا افسوسناک ہے وہ ایران کے اہم رہنما تھے  ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ  حسین امیر عبد اللہ سمیت دیگر   افرادجاں بحق ہو گئے جو کہ ایک المناک  حادثہ ہے۔اور ایرانی قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن