اسلام آباد(خبر نگار) ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے دوحہ قطر میں پاکستانی سفارتخانہ کا دورہ کیا۔سفارتخانہ پہنچنے پر ڈپٹی ہیڈ آف مشن سید مصطفی ربانی اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی وحید نے پرتپاک استقبال کیا۔سردار شاہد احمد لغاری نے سید مصطفی ربانی کے ساتھ انسانیت کیلئے تعاون اور مدد سے متعلق بات چیت کی۔ سفارتخانہ میں ہونے والی ملاقات میں مختلف اْمور زیر بحث رہے۔
چیئرمین ہلالِ احمر سردار شاہد احمد لغاری کا دوحہ میں پاکستانی سفارتخانہ کا دورہ
May 22, 2024