بوچھال کلاں(نامہ نگار)علاقہ ونہار کے معروف تجارتی مرکز میانی اڈا پر دن دیہاڑے مرتجز موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو پانچ لاکھ روپے نقدی لے اڑے مزاحمت پر فائر کر کے دکاندار کو زخمی کر دیا تفصیل کے مطابق جمیل عباس ساکن جھامرہ صبح دکان کھول کر بیٹھا ہی تھا کہ دو مسلح ڈاکو نے دکان میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے مزحمت پر ڈاکوں نے جمیل عباس پر فائرنگ کر دی گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا1122نے جمیل عباس کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا انجمن تاجران میانی اڈاکی کال پرمیانی کے تاجروں نے دکانیں بند کر کے احتجاج کیا .
میانی اڈا ، ڈاکو موبائل شاپ سے دن دیہاڑے5 لاکھ روپے لے اڑے
May 22, 2024